حیدرآباد

راجندر نگر میں ایک شخص سے 50لاکھ روپے ضبط

پولیس ذرائع کے بموجب راجندرنگر علاقہ میں انسپکٹر ناگیندر بابو نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران بدویل کے رہنے والے یادگری کے قبضہ سے 50 لاکھ روپے برآمد کرلئے۔

حیدرآباد: ریاست میں ضابط اخلاق کے نفاذ کے بعدپولیس نے مختلف مقامات پر تلاشی مہم کا آغاز کردیا۔

پولیس ذرائع کے بموجب راجندرنگر علاقہ میں انسپکٹر ناگیندر بابو نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران بدویل کے رہنے والے یادگری کے قبضہ سے 50 لاکھ روپے برآمد کرلئے۔

اس کے علاوہ میڑچل ای سی آئی ایل‘چرالہ پلی‘کیسرا‘ ابراہیم پٹنم‘ وقارآباد‘ شادنگر‘چیوڑلہ اورشہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی تلاشی مہم جاری ہے۔

یواین آئی کے بموجب شہرحیدرآباد کے منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس نے کل شب گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔اس مہم میں 150ملازمین پولیس نے دس گروپس تشکیل دیتے ہوئے اس میں حصہ لیا۔

پولیس نے نامناسب دستاویزات پر 23بائیکس،غیر قانونی فلنگ کئے جانے والے 15گیس سلنڈرس اور24لیٹر شراب کو ضبط کرلیا۔

a3w
a3w