شمالی بھارت

6 دسمبر کو ممتا بنرجی کا دورہئ اجمیر

مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی 6 دسمبر کو اجمیر آئیں گی۔ بنرجی یہاں دنیا میں مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ میں مخمل کی چادر اور عقیدت کے پھول چڑھا کر حاضری دیں گی۔

اجمیر: مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی 6 دسمبر کو اجمیر آئیں گی۔ بنرجی یہاں دنیا میں مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ میں مخمل کی چادر اور عقیدت کے پھول چڑھا کر حاضری دیں گی۔

درگاہ سے وہ پشکر بھی جائیں گی، جہاں مقدس پشکر سروور کی پوجا کرنے کے ساتھ ساتھ وہ کائنات کے خالق بھگوان برہما کا آشیرواد لیں گی۔

باخبر ذرائع کے مطابق چیف منسٹر بنرجی 6 دسمبر کو اجمیر کے دورے کے لیے کشن گڑھ ہوائی اڈے پہنچیں گی۔ وہاں سے وہ درگاہ پشکر کے بعد کشن گڑھ ہوائی اڈے سے دوبارہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گی۔

اجمیر ضلع انتظامیہ کے پاس جہاں چیف منسٹر بنرجی کے مجوزہ دورے کی اطلاع ہے، وہیں درگاہ کے خادم سید واحد چشتی بھی بنرجی کے دورے کی تصدیق کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چیف منسٹر بنرجی مغربی بنگال کاچیف منسٹر بننے کے بعد پہلی بار اجمیر اور پشکر کا دورہ کریں گی۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے بنگال حکومت کی سیکورٹی ٹیم بھی انتظامات دیکھنے اجمیر آئے گی اور اجمیر ضلع انتظامیہ سے تیاریوں کے بارے میں بات چیت کرے گی۔