دہلی

وزیر داخلہ امیت شاہ کو دونوں ایوانوں میں بیان دینا ہوگا: ملیکارجن کھرگے

کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے جمعہ کے دن 14 ارکان ِ پارلیمنٹ کی معطلی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ دونوں ایوانوں میں بیان دیں۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے جمعہ کے دن 14 ارکان ِ پارلیمنٹ کی معطلی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ دونوں ایوانوں میں بیان دیں۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت

کانگریس صدر نے آج اپنے چیمبر میں اپوزیشن انڈیا اتحاد قائدین کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک پر تبادلہ خیال کیا اور اسے سنگین مسئلہ قراردیا۔

انڈیا بلاک قائدین نے اپوزیشن ارکان ِ پارلیمنٹ کی معطل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے بعد ملیکارجن کھرگے نے جو قائد اپوزیشن بھی ہیں‘ ایکس پر کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ پارلیمنٹ میں بڑی سیکوریٹی چوک پر اپوزیشن ارکان ِ پارلیمنٹ کو غیرقانونی طورپر معطل کردیا گیا۔

ملک کا وزیر داخلہ ٹی وی پر انٹرویو دے سکتا ہے لیکن ایوان میں بیان نہیں دے سکتا۔ اپوزیشن انڈیا بلاک نے مطالبہ کیا کہ امیت شاہ پارلیمنٹ میں بیان دیں اور اس کے بعد دونوں ایوانوں میں بحث ہو۔