حیدرآباد

وزیر داخلہ امیت شاہ حیدرآباد پہنچ گئے

بی جے پی قائدین نے بتایا کہ حیدرآباد میں امیت شاہ، پارٹی کے کورگروپ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اس اجلاس میں ریاست کے اہم قائدین شرکت کریں گے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، جمعرات 28 دسمبر کو تلنگانہ میں بی جے پی کی تنظیمی نشست کی صدارت کریں گے جس کا مقصد مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ میں پارٹی کو طاقتور بنانا اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے اہم رول کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

بی جے پی قائدین نے بتایا کہ حیدرآباد میں امیت شاہ، پارٹی کے کورگروپ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اس اجلاس میں ریاست کے اہم قائدین شرکت کریں گے۔ بعدازاں مرکزی وزیر داخلہ، پارٹی کے منڈل صدور سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ بھاگیہ لکشمی مندر میں بھی پوجا کریں گے۔

بھگوا جماعت کے ایک سینئرقائد جو پارٹی کے ایک اہم حکمت عملی ساز بھی ہیں، نے بتایا کہ بی جے پی نے 2019 کے عام انتخابات میں تلنگانہ کے17 کے منجملہ لوک سبھا کی 4نشستوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم تلنگانہ اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں ایک اہم طاقتور فورس بننے کی بی جے پی کی امیدوں کو شدید دھکہ پہونچاتھا۔ ان انتخابات میں کانگریس نے شاندار جیت درج کراتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔