مقدس مہینہ میں آستھا کے نام پر کانوڑیوں کی غنڈہ گردی! ویڈیو وائرل
مرزاپور ریلوے اسٹیشن پر برہم پتر ایکسپریس پکڑنے کے لئے سی آر پی ایف کا جوان ٹکٹ خریدنے جارہا تھا۔ اسی دوران کانوڑیوں سے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی۔ معمولی بات نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑا تنازعہ اختیار کر لیا۔
نئی دہلی: بھکتی کے مقدس مہینہ ساون میں کچھ کانوڑیوں کی بدتمیزی اور غنڈہ گردی نے آستھا کو بھی شرمندہ کردیا ہے۔ تازہ واقعہ اترپردیش کے مرزاپور ضلع کا ہے، جہاں مرزاپور ریلوے اسٹیشن پر کانوڑیوں نے سی آر پی ایف کے ایک جوان کو بری طرح پیٹ دیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانوڑیوں کا ہجوم سی آر پی ایف کے عہدیداروں کو زمین پر گرا کر اسے لاتوں اور گھونسوں سے بے رحمی سے مار رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مرزاپور ریلوے اسٹیشن پر برہم پتر ایکسپریس پکڑنے کے لیے سی آر پی ایف کا جوان ٹکٹ خریدنے جارہا تھا۔ اسی دوران کانوڑیوں سے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی۔ معمولی بات نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑا تنازعہ اختیار کر لیا۔ کانوڑ یاتریوں نے سی آر پی ایف جوان کو گھیر لیا اور تشدد شروع کر دیا۔ جوان کو زمین پر گرا کر اسے مسلسل لاتیں اور گھونسے مارے گئے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ موقع پر موجود دیگر لوگ صرف تماشائی بنے رہے اور کسی نے سی آر پی ایف کے جوان کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ کچھ لوگ ویڈیو بناتے نظر آئے، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
मिर्ज़ापुर स्टेशन पर कांवड़ियों ने एक फौजी को पीटा।
— ashokdanoda (@ashokdanoda) July 19, 2025
जिस जवान ने सीमा पर खून बहाया, उसे अपने ही देश में आस्था के नाम पर थप्पड़ मिले।
देशभक्ति टीवी पर बची है, ज़मीन पर नहीं pic.twitter.com/7S7q8GnDKD
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے 7 کانوڑیوں کو گرفتار کر لیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آستھا کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے کا حق کسی کو نہیں ہونا چاہئے۔ کئی لوگوں نے کانوڑ یاتریوں کے بڑھتے غنڈہ گردی والے رویہ پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔