تلنگانہ
تلنگانہ: سڑک حادثہ میں تین دن کی دلہن کی موت
حادثے کے نتیجہ میں اکھیلا موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ راجو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اچانک پیش آنے والے اس سانحہ نے رکماپور اور لوّتّنور دونوں گاؤں کو سوگوار کر دیا ۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں پیش آنے والے ایک دلخراش سڑک حادثہ نے دو خاندانوں کی خوشیاں غم میں بدل دیں۔ شادی کے محض تین دن بعد ایک نو بیاہتا دلہن کی موت نے ہر سننے والے کو افسردہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق، لوّتّنور گاؤں کے راجو کی 6 اگست کو رکماپور گاؤں کی اکھیلاسے دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی۔ جمعہ کے روز اکھیلا اپنے شوہر کے ساتھ پی جی سیٹ داخلہ امتحان دینے کے لیے بائیک پر نکلی۔ واپسی پر، تماپور کے قریب ایک تیز رفتار لاری نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجہ میں اکھیلا موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ راجو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اچانک پیش آنے والے اس سانحہ نے رکماپور اور لوّتّنور دونوں گاؤں کو سوگوار کر دیا ۔