آندھراپردیش

تروپتی میں چڈی گینگ پھر سرگرم

یہ افراد چڈی پہن کر چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہیں اسی لئے اس گینگ کا نام چڈی گینگ رکھاگیا ہے۔مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس چوکس ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع تروپتی میں چڈی گینگ پھر ایک مرتبہ سرگرم ہوگئی ہے۔ضلع کے رینی گنٹہ آٹونگرمیں ایک آٹوموبائل شاپ میں اس گینگ نے چوری کی ناکام کوشش کی تاہم وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ان کی یہ حرکت قید ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

یہ افراد چڈی پہن کر چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہیں اسی لئے اس گینگ کا نام چڈی گینگ رکھاگیا ہے۔مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس چوکس ہوگئی ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔پولیس نے مقامی افراد سے کہاکہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص کی مشتبہ حرکتوں کی اطلاع پولیس کو دیں اور کسی اجنبی شخص کی آمد پر گھروں کے دروازے نہ کھولیں۔