جرائم و حادثات

وشاکھاپٹنم میں خوفناک حادثہ، لاری سے ٹکر کے بعد کار میں آگ لگنے سے ڈرائیور زندہ جل گیا

اطلاعات کے مطابق کار سروس روڈ پر آگے جارہی ایک لاری سے زوردار انداز میں ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا کار آگ کے شعلوں میں لپٹ گیا۔

وشاکھاپٹنم: آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع میں پیندورتی-آننداپورم ہائی وے سے متصل سروس روڈ پر نصف شب کے بعد ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں کار ڈرائیور زندہ جل گیا۔

اطلاعات کے مطابق کار سروس روڈ پر آگے جارہی ایک لاری سے زوردار انداز میں ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا کار آگ کے شعلوں میں لپٹ گیا۔

حادثے کے وقت ڈرائیور کار کے اندر پھنس گیا اور وہ باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث ڈرائیور کی موقع پر ہی جھلس کر موت ہوگئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کی۔

پولیس حادثے کی وجوہات اور ٹکر کے حالات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ متوفی ڈرائیور کی شناخت سمیت مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔