مشرق وسطیٰ

عراق کی ہائپر مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، کم از کم 60 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، شہر کی محکمہ صحت اور دو پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق کے مشرقی شہر کوت میں ایک ہائپر مارکیٹ اور ریستوران میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جب کہ متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں۔

بغداد: عراق کے مشرقی شہر کوت میں ایک ہائپر مارکیٹ اور ریستوران میں لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
ملک عراق سے واپسی پر مولانا محسن پاشاہ کی شاندار پذیرائی، مختلف مقامات پر گل پوشی اور شال پوشی کی تقریبات منعقد
عراق میں علمی و روحانی قافلے کی زیارتیں، مقدس مقامات کی زیارتوں کا سلسلہ جاری
مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری نے نماز مغرب کی امامت جامع مسجد کوفہ میں کی
مولانا محمد محسن پاشاہ کا عراق میں زیارتوں کا سلسلہ جاری، مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام
مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری کا بغداد شریف بخیر و عافیت پہنچنا، زیارتوں اور دعاوؤں کا آغاز


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، شہر کی محکمہ صحت اور دو پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق کے مشرقی شہر کوت میں ایک ہائپر مارکیٹ اور ریستوران میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جب کہ متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں۔


کوت شہر کے محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اب تک 59 افراد کی شناخت ہو چکی ہے لیکن ایک لاش بری طرح جھلس چکی ہے جس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔


شہر کے ایک اور اہلکار علی المیاحی نے کہا کہ ابھی مزید لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالا نہیں جا سکا۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ منزلہ عمارت شعلوں کی لپیٹ میں ہے، جب کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں رات بھر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہیں۔


ان کے مطابق، آگ رات کے وقت پانچ منزلہ عمارت میں لگی، جہاں شہری خریداری اور کھانے میں مصروف تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فائر بریگیڈ نے متعدد افراد کو بچا لیا اور آگ پر قابو بھی پا لیا۔


واقعے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، جس کی رپورٹ 48 گھنٹوں کے اندر جاری کی جائے گی۔


عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) کے مطابق، گورنر محمد المیاحی نے بتایا کہ واقعے کے بعد عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔