کھیل

بابراعظم‘ ونڈے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب سال 2022 کے دوران مینز ونڈے انٹرنیشنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیاہے جن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے دوران ٹسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ونڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

 آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب سال 2022 کے دوران مینز ونڈے انٹرنیشنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیاہے جن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

بابراعظم نے رواں سال 9 میچوں میں 679 رنز اسکور کیے ہیں۔ بابراعظم نے ایک بار پھر 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کیاہے کہ وہ جولائی 2021 سے آئی سی سی مینز ونڈے پلیئر رینکنگ میں سرفہرست کیوں ہیں۔

 آئی سی سی کی فہرست میں بابراعظم کے علاوہ آسٹریلیا کے بولر ایڈم زمپا، زمبابوے کے سکندر رضا اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ کو نامزد کیا گیا ہے۔

a3w
a3w