حیدرآباد
حیدرآباد: حالت نشہ میں نوجوانوں کی ہنگامہ آرائی، معاملہ درج
شہرحیدرآباد کے گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں حالت نشہ میں دونوجوانوں نے ہیرکٹنگ سیلون پہنچ کر تھوڑپھوڑکی اور دکان کے مالک پر حملہ کردیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں حالت نشہ میں دونوجوانوں نے ہیرکٹنگ سیلون پہنچ کر تھوڑپھوڑکی اور دکان کے مالک پر حملہ کردیا۔
دکان مالک کی شناخت نظام کے طورپر کی گئی ہے۔ان شرابی نوجوانوں نے دکان میں موجود تمام اشیا کو بکھردیا۔
اس موقع پر مقامی افرادنے انہیں روکا تو انہوں نے ان پر بھی حملہ کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے ان شرابی نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔