جرائم و حادثات
مہاراشٹرا میں ہولناک سڑک حادثہ، تیز رفتار کار لاری سے ٹکرا گئی، دو نوجوان ہلاک
مہاراشٹرا کے ناگپور میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ بھارت واڑہ چوک کے قریب پیش آیا، جس کی ہولناک منظر کشی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔
ناگپور: مہاراشٹرا کے ناگپور میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ بھارت واڑہ چوک کے قریب پیش آیا، جس کی ہولناک منظر کشی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار دو نوجوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
حادثے میں ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔
پولیس کی جانب سے مہلوکین اور زخمی نوجوان کی شناخت سمیت حادثے سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔