کھیل

میزبان پاکستان کی ٹیم کا سفر بغیر کسی جیت کے اختتام پذیر ہوگیا

راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کا میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے ساتھ ہی ٹیم بغیر کسی جیت کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان کا سفر بغیر کسی جیت کے اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستانی ٹیم کےلیے آئی سی سی کا یہ ایونٹ انتہائی تباہ کن جبکہ مداحوں کےلیے مایوس کن رہا۔ پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع میں ایک میچ نہ جیت سکی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستان کے کرم میں جھڑپوں میں 15افراد ہلاک

دفاعی چیمپئنز کو گروپ اسٹیج کے دوران پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جبکہ دوسرے میچ میں ہندوستان نے باآسانی ہرادیا۔ دو میچز میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی، تاہم اسے اپنا آخری گروپ میچ بطور رسمی کارروائی بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلنا تھا۔

راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کا میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے ساتھ ہی ٹیم بغیر کسی جیت کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

پاکستان کے علاوہ ایونٹ میں شریک دیگر 7 ٹیموں کے بلے بازوں نے کم از کم ایک سنچری اسکور کر ڈالی۔ تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم کا کوئی کھلاڑی اپنے گزشتہ دو میچز میں سنچری اسکور نہ کرسکا۔

خیال رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ ٹیم نہ صرف ایونٹ سے آؤٹ ہوئی بلکہ گروپ میں خراب رن اوسط کے باعث گروپ میں آخری نمبر پر بھی رہی بہتر رن اوسط کے باعث بنگلادیش کی پوزیشن تیسری رہی۔