تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں تین سالہ لڑکا ہلاک

نرساپور کراس کرنے کے بعد، جب وہ سب اسٹیشن کے قریب پہنچے تو ان کی اسکوٹی سڑک کے کنارے موجود اسٹیل کی ریلنگ سے زور سے ٹکرا گئی۔ اسکوٹی کے اگلے حصہ پر بیٹھا لڑکا دھروانش ریڈی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے نرساپور میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک تین سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

تفصیلات کے مطابق، چندور گاؤں سے تعلق رکھنے والے رامی ریڈی اپنی بیوی مادھوی اور تین سالہ بیٹے دھروانش ریڈی کے ساتھ چندور سے ملّم پیٹ جا رہے تھے۔

نرساپور کراس کرنے کے بعد، جب وہ سب اسٹیشن کے قریب پہنچے تو ان کی اسکوٹی سڑک کے کنارے موجود اسٹیل کی ریلنگ سے زور سے ٹکرا گئی۔ اسکوٹی کے اگلے حصہ پر بیٹھا لڑکا دھروانش ریڈی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حادثہ میں زخمی ہونے والی مادھوی کو فوری طور پر نرساپور سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔نرساپور کے ایس آئی لِنگم نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔