تلنگانہ

اے ٹی ایم میں چوری کی کوشش ناکام، 19 لاکھ روپئے سڑک پر بکھر گئے

پولیس کو دیکھ کر چور فرارہورہے تھے کہ مسروقہ رقم کا ایک ڈبہ گرگیا۔اسی دوران وہاں سے گذرنے والی گاڑی نے اس ڈبہ کو ٹکرماردی جس کے سبب اس ڈبہ میں رکھی رقم سڑک پر بکھرگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاون میں اے ٹی ایم میں چوری کی کوشش پولیس کی چوکسی کے سبب ناکام بنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹاون کی ویمل واڑہ روڈ پر واقع اے ٹی ایم میں داخل ہوکر چار چوروں نے اے ٹی ایم کو نقصان پہنچا کر رقم کی چوری کرلی تاہم رقم نکالنے کے دوران اے ٹی ایم کا الارم اچانک بج گیا۔

متعلقہ خبریں
دوہفتوں کے دوران 30 بچے لا پتہ، پولیس پریشان
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

اس اطلاع کے ساتھ ہی پٹرولنگ پولیس وہاں پہنچ گئی ۔اسی دوران پولیس کو دیکھ کر چور فرارہورہے تھے کہ مسروقہ رقم کا ایک ڈبہ گرگیا۔اسی دوران وہاں سے گذرنے والی گاڑی نے اس ڈبہ کو ٹکرماردی جس کے سبب اس ڈبہ میں رکھی رقم سڑک پر بکھرگئی۔

پولیس نے تقریبا 19لاکھ روپئے ضبط کرلئے۔ پولیس نے چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرارہونے میں کامیاب رہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس واردات کامنظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔پولیس ان فوٹیجس کی بنیاد پر چوروں کی تلاش کاکام کررہی ہے۔

a3w
a3w