سوشیل میڈیا

پہلی مرتبہ گھر آنے والے داماد کی 130پکوانوں سے میزبانی (ویڈیو)

آندھرا کا ایک داماد جو سنکرانتی تہوار کے لیے حیدرآباد آیا تھا، اپنے سسرال والوں کی میزبانی سے حیران رہ گیا۔ شادی کے بعد پہلی بار آنے والے داماد کے لیے سسرال والوں نے 130 مختلف پکوانوں کا اہتمام کیا۔

حیدرآباد: آندھرا کا ایک داماد جو سنکرانتی تہوار کے لیے حیدرآباد آیا تھا، اپنے سسرال والوں کی میزبانی سے حیران رہ گیا۔ شادی کے بعد پہلی بار آنے والے داماد کے لیے سسرال والوں نے 130 مختلف پکوانوں کا اہتمام کیا۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
جامعۃ المومنات کے زیر اہتمام عیدگاہ میرعالم پرخواتین کانفرنس کا اختتام

انہوں نے کاکیناڈا سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کو تلنگانہ کے کھانوں کا ذائقہ چکھایا۔ حیدرآباد کے سرور نگر کے قریب شاردا نگر میں رہنے والے ایک جوڑے کانتری اور کلپنا کی دو بیٹیاں ہیں۔

سب سے بڑی بیٹی کی شادی چار ماہ قبل کاکیناڈا کے ملکارجن سے ہوئی تھی۔ سنکرانتی پر پہلی بار گھر آنے والے اپنے داماد کیلئے انہوں نے 130 مختلف پکوان تیار کئے۔ان ڈشس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اہم مانے جانے والے سنکرانتی تہوار کے موقع پر مہمانوں کی ضیافت کی جاتی ہے۔اس تہوار کے موقع پر دامادوں کو مدعو کرنے کی بھی روایت ہے۔