کھیل

آئندہ ورلڈ کپ پاکستان کے نام کرنیکی خواہش:بابراعظم

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں پاکستان کیلئے ہندوستان میں ہونے والا ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کریں۔

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں پاکستان کیلئے ہندوستان میں ہونے والا ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کریں۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم
آئی سی سی رینکنگ: اشون ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں پہلے مقام پر
بابر اعظم آئی سی سی ایوارڈ کیلئے نامزد
بابراعظم کو ہندوستان کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیاگیا

دو بار کے آئی سی سی مینز ونڈے پلیئر آف دی ایئر بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں آئی سی سی ڈیجیٹل انسائیڈر کی میزبان زینب عباس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ24 مہینوں میں ونڈے کرکٹ میں تقریباً ہرممکن کامیابی حاصل کی ہے، لیکن ایک اور اعزاز بھی ہے جو متاثرکن کپتان حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ رواں سال کے آخر میں ہندوستان میں ہونے والا ورلڈ کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ونڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز جیتنے والے واحد پاکستانی کرکٹر ہیں جبکہ یہ لگاتار دوسرا سال ہے کہ کسی پاکستانی کھلاڑی نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 2022 میں بابر واحد بلے باز تھے جنہوں نے تمام فارمیٹس میں 2 ہزار سے زیادہ رنز بنائے۔

بابر اعظم نے انٹرویو کے دوران خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ وہ عمران خان کی طرح قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کو دوسری مرتبہ ورلڈکپ چمپئن کے مقام تک پہنچائیں گے۔ آئی سی سی ڈیجیٹل نے جب کپتان سے ان کے کیریر کی خواہش کے بارے میں سوال کیا تو سالہ بابراعظم نے بتایاکہ ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بننا اور ٹورنامنٹ جیتنا میری خواہش ہے۔

انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ آنے والا ہے اور میری خواہش ہے کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں تاکہ ہم جیت سکیں، آئی سی سی ایوارڈز ایک اعزاز کی بات ہے لیکن میرا مقصد ابھی ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ اسٹار سالہ بلے باز نے کہاکہ رواں برس ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ہمیں کافی ونڈے کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، مقاصد کے حصول اور منزل پر پہنچنے کیلئے قدم بہ قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ ایک دم جست لگاکر اپنے مقصد یا منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔

انہوں نے کہاکہ ذہن میں یہ بات بٹھانا ضروری ہے کہ ہمیں سخت محنت اور بہترین پلاننگ کے ساتھ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ بابراعظم نے گزشتہ 24 ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ وہ جولائی 2021 سے منعقد کی گئی ونڈے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں اور گذشتہ دو برسوں سے ونڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

بابر کی بلے بازی کی مہارت اور اس کی فارم نے پاکستان کو ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ مسابقتی تنظیموں میں سے ایک رہنے میں مدد کی ہے۔ اب بابراعظم قومی ٹیم کیلئے سب سے بڑی کامیابی یعنی جاریہ برس ستمبر۔اکتور کے درمیان ہندوستان میں ہونے والا ونڈے ورلڈکپ جیتنا چاہتے ہیں۔