امریکہ و کینیڈا

حوثی فوری طور پر شہریوں پر حملے بند کر یں: جی 7

جی 7 نے حوثی سے فوری طور پر شہریوں پر حملے بند کر نے اور بین الاقوامی شپنگ لین کو دھمکی دینا بند کرنے کے لئے کہا ہے۔

واشنگٹن: جی 7 نے حوثی سے فوری طور پر شہریوں پر حملے بند کر نے اور بین الاقوامی شپنگ لین کو دھمکی دینا بند کرنے کے لئے کہا ہے۔

متعلقہ خبریں
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز

جاپان کی وزارت خارجہ کی طرف سے منگل کو شائع ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم خاص طور پر حوثی کے شہریوں پر حملوں اور بین الاقوامی شپنگ لین اور تجارتی جہازوں کے لئے خطروں کو فوراً بند کرنے اور 19 نومبر کو غیر قانونی طور پر ضبط کئے گئے ایم/وی گلیکسی لیڈر اور اس کے اور اس کے عملے کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔”

قابل ذکر ہے کہ حوثی نے نومبر کے اوائل میں کہا تھا کہ انہوں نےالبهاماس کے جھنڈے والے بحری جہاز گلیکسی لیڈر کو ایک اسرائیلی تاجر سے مبینہ تعلقات کی وجہ سے قبضے میں لے لیا تھا۔

حو ثیوں نے کہا کہ وہ اس کے 25 رکنی عملے کو اس وقت تک یرغمال بنائے رکھیں گے جب تک یہ ثابت نہ ہو جائے کہ وہ اسرائیلی نہیں ہیں۔

اس کے ساتھ حوثیوں نے خبردار کیا تھا کہ جب تک اسرائیل غزہ کی پٹی پر حملے بند نہیں کرتا وہ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

a3w
a3w