شمالی بھارت

مال گاڑی کے پہیوں میں پھنس جانے والا بچہ 100کیلو میٹر طویل سفر کے بعد بھی کیسے زندہ بچ گیا؟ (ویڈیو)

بچہ کھیلتے ہوئے لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کے پہیوں کے درمیان گرگیا تھا، اسی دوران مال گاڑی چل پڑی اور بچہ پہیوں سے باہر نہ نکل سکا۔

لکھنؤ: اترپردیش میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مال گاڑی کے پہیوں میں پھنسے 5 سالہ بچے کو 100 کیلو میٹر گاڑی چلنے کے بعد بچا لیا گیا۔ لکھنؤ کے چار باغ ریلوے اسٹیشن پر ریسکیو اہلکاروں نے مال گاڑی کے پہیوں کے درمیان بیٹھے ایک 5 سالہ بچے کو بحفاظت بچالیا۔

متعلقہ خبریں
چلتی ٹرین میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں ہوم گارڈ گرفتار
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ بچہ کھیلتے ہوئے لکھنؤ کے چار باغ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کے پہیوں کے درمیان گرگیا تھا، اسی دوران مال گاڑی چل پڑی اور بچہ پہیوں سے باہر نہ نکل سکا۔

ریلوے اسٹیشن سے نکلنے کے بعد مال گاڑی نے تقریباً 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، ہردوئی ریلوے اسٹیشن میں عہدیداروں نے بچے کو پہیوں کے درمیان پڑا دیکھا اور پھر بچے کو وہاں سے باہر نکالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بچہ چار باغ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے پہیوں کے درمیان لیٹ گیا۔ اس کے بعد مال گاڑی چل پڑی اور بچہ سوتا رہا۔ ٹرین نے رفتار پکڑی تو وہ جاگ گیا لیکن تیز رفتاری کے باعث اس نے خود کو پہیوں کے درمیان پھنسا لیا اور نیچے اترنے کی کوشش نہیں کی۔

ٹرین تقریباً 102 کلومیٹر آگے ہردوئی پہنچی تو ٹرین رکنے کے بعد ریلوے پروٹیکشن فورس کے عہدیداروں نے بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ اپنے باپ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر بھیک مانگتا ہے۔ پہیوں سے باہر نکلنے کے بعد بچہ بہت خوفزدہ تھا۔

آر پی ایف حکام نے بتایا کہ چار باغ میں ایک مال گاڑی کھڑی تھی، اسی دوران ایک پانچ سال کا بچہ کھیلتے ہوئے وہاں پہنچا اور ٹرین چل پڑی، جب ہردوئی میں آر پی ایف عہدیداروں نے بچے کو ٹرین کے نیچے سے نکالا تو وہ بہت خوفزدہ تھا، بعد ازاں بچے کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا اور بچے کے والد سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔