بھارت

ایئر انڈیا نے اپنی خدمات کو یورپی ممالک تک توسیع دی

ان دونوں روٹس پر پروازیں ہفتے میں چار اور پانچ دن کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایئر انڈیا ہفتے میں پانچ دن دہلی سے کوپن ہیگن کے لیے ایک اور پرواز شروع کرے گی۔

گروگرام: ایئر انڈیا نے مسافروں کی مسلسل مانگ کے پیش نظر ایمسٹرڈیم، کوپن ہیگن اور میلان کے لیے خدمات شروع کرتے ہوئے یورپی ممالک میں اپنی ہوائی جہاز خدمات کو مزید توسیع دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری

جمعہ کو مقامی میڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ایئر انڈیا 22 جون 2024 سے یومیہ براہ راست پروازیں شروع کرے گا۔ یہ پروازیں دہلی سے ایمسٹرڈیم شیفول اور میلان مالپینسا تک چلیں گی۔

ان دونوں روٹس پر پروازیں ہفتے میں چار اور پانچ دن کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایئر انڈیا ہفتے میں پانچ دن دہلی سے کوپن ہیگن کے لیے ایک اور پرواز شروع کرے گی۔

ایئر انڈیا کےچیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کیمبل ولسن نے کہا ’’ایئر انڈیا کی طرف سے اضافی پروازیں چلانے سے عالمی کنکٹی وٹی میں اضافہ ہو گا، جو ہمارے لیے ایک اہم ترجیح ہے، یہ پروازیں تجارت اور سیاحت کو مضبوط بنائیں گی۔

اس کے علاوہ دہلی ہب سے یورپی پروازیں برصغیر ہند اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک کے درمیان مضبوط کنکٹی وٹی فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ تین یورپی شہروں میں پروازوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ، ایئر انڈیا بھی سات دیگر شہروں ایمسٹرڈیم شیفول، کوپن ہیگن، فرینکفرٹ، میلان مالپینسا، پیرس سی ڈی جی ، ویانا اور زیورخ میں ہفتے میں تقریباً 80 پروازیں چلا کر یورپی سروس میں شراکت دار بن جائے گی۔

a3w
a3w