شمال مشرق

جھارکھنڈ میں ہاوڑہ۔ممبئی اکسپریس کے 18کوچس پٹری سے اتر گئے ،2 افراد ہلاک

چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ راحت رسانی کے اقدامات میں تیزی پیدا کریں اور زخمیوں کی ممکنہ طور پر مدد کی جائے۔ ریلوے نے مہلوکین کے ورثاء کو 10لاکھ روپے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو 5لاکھ روپے دئے جائیں گے۔

جمشید پور/رانچی/چائیباسا/کولکتہ: ہاوڑہ۔ ممبئی میل کے کم از کم 18کوچس کے پڑی سے اترجانے کی وجہ سے 2افراد ہلاک اور 20دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ آج دن کی اولین ساعتوں میں جھارکھنڈ کے سریکیلا۔ کھارسوان ضلع میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

 ایس ای آر کے ترجمان اوم پرکاش چرن نے بتایا کہ قریب میں ایک دوسری مالگاڑی کے پڑی سے اترگئی تھی، لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا 2حادثات ایک ساتھ پیش آئے ہیں۔ ہاوڑہ۔ ممبئی میل کے 18کوچس کے پڑی سے اترجانے کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ بارہ ممبو کے قریب پیش آیا۔

ویسٹ سنگھم ڈپٹی کمشنر کلدیپ چودھری جوکہ مقام حادثہ پر کیمپ کئے ہوئے ہیں خبررساں ادارہ پی ٹی آئی کے نمائندہ کو بتایا کہ  ہاوڑہ۔ممبئی ٹرین میں ٹھہری ہوئی گڈس ٹرین کو ٹکر دے دی۔ حادثہ ویسٹ سنگھم اور سیریکیلا کھارسوان کے درمیان سرحد کے قریب پیش آیا۔

چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ راحت رسانی کے اقدامات میں تیزی پیدا کریں اور زخمیوں کی ممکنہ طور پر مدد کی جائے۔ ریلوے نے مہلوکین کے ورثاء کو 10لاکھ روپے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو 5لاکھ روپے دئے جائیں گے۔

یہ بات آدتیہ کمار چودھری نے بتائی جوکہ سینئر ڈی سی ایم ہے۔ ریلوے سی پی آر او کے مطابق بچاؤ اور ریلیف کے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافرین کو منزل مقصود پر پہنچانے کے لئے چکرادھرپور سے خصوصی ٹرین کا انتظام کیا جائے گا۔ حادثہ کی وجہ ایس ای آر نے بعض اکسپریس اور پیسنجر ٹرینوں کو منسوخ کردیا اور بعض کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

a3w
a3w