مشرق وسطیٰ

اسرائیلی حملہ میں غزہ کے میئر ایازالمغاری جاں بحق

وسطی غزہ میں نصرت پناہ گزین کیمپ کے فلسطینی میئر ایاز المغاری جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملہ میں مارے گئے۔یہ اطلاع فلسطینی طبی اور سیکوریٹی ذرائع نے دی ہے۔

غزہ: وسطی غزہ میں نصرت پناہ گزین کیمپ کے فلسطینی میئر ایاز المغاری جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملہ میں مارے گئے۔یہ اطلاع فلسطینی طبی اور سیکوریٹی ذرائع نے دی ہے۔

فلسطینی سیکوریٹی ذرائع نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ المغاری اپنے خاندان کے کئی دیگر افراد کے ساتھ اسرائیلی حملہ میں مارے گئے۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ المغاری کی نعش غزہ کے وسطی شہر دیر البلاح کے الاقصی ہسپتال میں رکھی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حماس تحریک کے کارکنوں میں سے ایک المغاری کو متفقہ طور پر میئر مقرر کیا گیا تھا۔

المغاری کی موت نصرت کیمپ میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی سے منسلک ایک اسکول پر اسرائیلی حملہ میں تقریباً 35 فلسطینیوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوئی۔

دوسری جانب اسرائیل نے کہا کہ حماس اور اسلامی جہاد کے دہشت گرد اسکول میں داخل ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کے خطرہ کو کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔