شمالی بھارت

جبری تخلیہ کیس، ایس پی لیڈر محمد اعظم خان خاطی قرار

ایک عدالت نے آج یہاں سماج وادی پارٹی کے لیڈر محمد اعظم خان کو ایک مکان کا جبری تخلیہ کرانے اور مالک ِ مکان کو مارپیٹ کرنے کے 8 سال قدیم کیس میں قصوروار قراردیا۔

رام پور: ایک عدالت نے آج یہاں سماج وادی پارٹی کے لیڈر محمد اعظم خان کو ایک مکان کا جبری تخلیہ کرانے اور مالک ِ مکان کو مارپیٹ کرنے کے 8 سال قدیم کیس میں قصوروار قراردیا۔

متعلقہ خبریں
مشین چوری کیس، اعظم خان اور بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
بیاٹ پر فلسطینی پرچم لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ
اعظم خان کو ضلع سطح پر عبوری سیکوریٹی فراہم

رام پور کی خصوصی ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت نے اس کیس میں خان کو قصوروار پایا۔ ان کے وکیل ونود شرما نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ سزا بعد میں سنائی جائے گی۔ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

دسمبر 2016 میں متاثرہ شخص ابرار نے اعظم خان اور ریٹائرڈ سرکل آفیسر برکت علی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ لوگ زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوگئے تھے‘ جائیداد کو نقصان پہنچایا تھا اور گھر خالی کرانے کے لئے انہیں مارپیٹ کی تھی۔ ایس پی لیڈر فی الحال دیگر کیسس میں سیتاپور جیل میں ہیں۔