ایشیاء
ٹرینڈنگ

’’ ہیومن واشنگ مشین‘‘ ، انسانوں کو کپڑوں کی طرح دھوکر صاف کردے گی

جاپان کی "سائنس کو" کمپنی کے انجینئرز نے اس مشین کو تیار کیا ہے، جیسا کہ "ڈیلی میل" کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ اس مشین کا تجربہ اوساکا کے کنسائی ایکسپو میں کیا جائے گا، جہاں تقریباً 1000 مہمان اس کا استعمال کریں گے۔

ٹوکیو: مستقبل میں ایسی "ہیومن واشنگ مشین” آنے والی ہے جو انسانوں کو کپڑوں کی طرح دھو کر صاف کر دے گی۔ اگر کوئی تھکا ہوا شخص نہانے کی ہمت نہ کرے تو بس اس مشین کے ٹب میں 15 منٹ بیٹھ جائے، اور چند منٹ بعد تازگی اور سکون کے ساتھ باہر نکلے۔

مشین میں موجود "اے آئی” (مصنوعی ذہانت) انسان کی جلد اور جسم کی ساخت کو مدنظر رکھتے ہوئے خودکار طریقے سے واش اور ڈرائی کے آپشنز کا انتخاب کرتی ہے۔ جاپان کی "سائنس کو” کمپنی کے انجینئرز نے اس مشین کو تیار کیا ہے، جیسا کہ "ڈیلی میل” کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ اس مشین کا تجربہ اوساکا کے کنسائی ایکسپو میں کیا جائے گا، جہاں تقریباً 1000 مہمان اس کا استعمال کریں گے۔

کمپنی کے چیئرمین آیاما نے کہا کہ اس نمائش کے بعد اس مشین کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کی جائے گی۔ جاپانی انجینئرز نے مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مشین کو تیار کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مشین کا ڈیزائن 50 سال پرانا ہے۔ 1970 میں جاپانی کمپنی سانیو الیکٹرک (جو اب پیناسونک کے نام سے مشہور ہے) نے پہلی بار ایسی مشین تیار کی تھی۔ نئی مشین میں اضافی مساج بالز جیسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

پائلٹ جیٹ کے کاک پٹ جیسی ساخت کے پلاسٹک پیڈ میں داخل ہونے کے بعد، یہ مشین آدھی گرم پانی سے بھر جاتی ہے۔ اس کے بعد ہائی اسپیڈ جیٹس پانی کو تیز رفتاری سے چھڑکتے ہیں، اور نہانے والے کو سکون پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اے آئی کے ذریعے مشین نہانے والے شخص کی جسمانی حالت کو مانیٹر کرتی ہے اور اسے آرام دہ تجربہ فراہم کرتی ہے۔