حیدرآباد
بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی
شہر کے علاقہ بوئن پلی میں شوہر نے بیوی کے چال وچلن پر شک ظاہر کرتے ہوئے اپنی 10 ماہ کی بیٹی اور بیوی کا قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: شہر کے علاقہ بوئن پلی میں شوہر نے بیوی کے چال وچلن پر شک ظاہر کرتے ہوئے اپنی 10 ماہ کی بیٹی اور بیوی کا قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے بموجب آٹو ڈرائیور گنیش اپنی بیوی سپنا کے چال وچلن پر شک کیا کرتا تھا جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان آئے دن جھگڑے ہوا کرتے تھے۔
صبح گنیش نے سپنا اور اپنی چھوٹی بیٹی نکشترا کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور اس کے بعد گنیش نے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس بوئن پلی مصروف تحقیقات ہے۔