سوشیل میڈیا

سوشل میڈیا پر ریلز بنانے سے شوہر کا انکار، بیوی نے پھانسی لگاکرخودکشی کرلی

گزشتہ روز بھی ریلز اپ لوڈ کرنے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا۔ شوہر نے غصہ میں آکر بیوی سے موبائل فون چھین لیا تھا جس پر دونوں کے درمیان بات چیت بند تھی اور رچنا نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

رائے پور: سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کی شوقین بیوی نے شوہر کی روک ٹوک اور موبائل چھیننے پر خودکشی کرلی۔ میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں 5 سالہ بیٹی کی ماں رچنا ساہو نے چھت سے پھانسی لگا کر پھانسی لے لی۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ رچنا ساہو اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی تھی جس پر اس کے شوہر سے آئے دن جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور گزشتہ روز بھی ریلز اپ لوڈ کرنے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا۔

شوہر نے غصہ میں آکر بیوی سے موبائل فون چھین لیا تھا جس پر دونوں کے درمیان بات چیت بند تھی اور رچنا نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاش اسپتال منتقل کردی جب کہ شوہر کو پوچھ تاچھ کے لیے پولیس اسٹیشن لے گئی تاہم بعد ازاں اسے چھوڑ دیا گیا۔