تلنگانہ

اردو مصنفین کی تخلیقات کی اشاعت کیلئے جزوی مالی اعانت

ریاست تلنگانہ کے اردو قلمکارو ں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنی تخلیقات کے مسودات مقررہ توسیع شدہ تاریخ تک صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی حج ہاؤز چوتھی منزل نامپلی میں داخل کردیں۔

حیدر آباد: تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے اردو مصنفین، ادباء، شعراء، صحافیوں اور قلمکاروں کی سال 2021ء کی اردو تخلیقات کی اشاعت کے لئے جزوی مالی اعانت کے لئے طلب کردہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 31 / دسمبر 2022ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

محمد خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ اردو مصنفین کی تخلیقات کی اشاعت کے لئے جزوی مالی اعانت کے لئے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 / دسمبر 2022ء رکھی گئی تھی، لیکن اردو مصنفین و اردو تنظیموں کی نمائندگی پر اس تاریخ میں 31 / دسمبر 2022ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

انہوں نے ریاست تلنگانہ کے اردو قلمکارو ں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنی تخلیقات کے مسودات مقررہ توسیع شدہ تاریخ تک صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی حج ہاؤز چوتھی منزل نامپلی میں داخل کردیں۔

a3w
a3w