کھیل

ہائبرڈ ماڈل منظور، ایشیا کپ کے 4 میاچس پاکستان اور باقی9 سری لنکا میں ہوں گے

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کی جائے گی، جس کے 4 میچز پاکستان جبکہ باقی 9 میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، ایونٹ کے چار میچز پاکستان جبکہ باقی 9 سری لنکا میں منعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تقریباً ایک برس سے ایشیا کپ کے حوالے سے صورتحال غیریقینی کا شکار رہی۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
ایشیاء کپ کیلئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو منظوری
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

 ہندوستانی کرکٹ بورڈ ٹیم کو 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں، پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل تجویز پیش کی تھی اور اسے قبول نہ کرنے کی صورت تنبیہ کی تھی کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے ہندوستان نہیں بھیجےگا، جو اکتوبر میں منعقد ہوگا۔

آج ایشین کرکٹ کونسل نے جاری بیان میں بتایا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر 2023 تک منعقد ہوگا اور اس میں ہندوستان ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ایلیٹ ٹیمیں کُل 13 ون ڈے میچوں میں حصہ لیں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کی جائے گی، جس کے 4 میچز پاکستان جبکہ باقی 9 میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

مزید کہا گیا کہ ایشیا کپ 2023 میں 2 گروپ ہوں گے، ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر یں گی، سپر فور مرحلے کی 2 ٹاپ ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل نے بیان میں مزید کہا کہ ہم دنیا بھر سے شائقین کے خیرمقدم کے منتظر ہیں کہ وہ کرکٹ کو بہترین انداز میں دیکھیں۔

واضح رہے کہ 13 جون کو ڈان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ممکنہ طور پر آنے والے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کا سفر کرے گا کیونکہ اس سے قبل ایشیا کپ کے لیے ملک کے بورڈ کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو ہمسایہ ملک کے بورڈ نے قبول کر لیا ہے۔

بتایا گیا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے طویل عرصے تک اس ماڈل پر اعتراض رہا جو بالآخر گزشتہ ہفتے منظور کر لیا گیا، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل سے اگلے دو سے تین روز میں باضابطہ اعلان کی توقع ہے، یہ ٹورنامنٹ ستمبر میں منعقد ہوگا۔

پی سی بی اپنے مؤقف پر لچک دکھانے کے لیے تیار تھا، جس نے دھمکی دی تھی کہ اگر ہندوستانی بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کیا تو پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے دھمکی دی تھی۔

پی سی بی نے یہ بھی توقع ظاہر کی تھی کہ اگر مجوزہ ماڈل کو قبول کر لیا گیا تو حکومت پاکستان سے ملک کی ٹیم کو 50 اوورز کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ’آسانی سے‘ بھارت جانے کی منظوری دے دے گی۔