حیدرآباد

حیدرآباد: کار کی ٹکر سے 18ماہ کی لڑکی ہلاک

یہ لڑکی گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ کار نے اس کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حیدرآباد: کار نے 18ماہ کی لڑکی کو ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگئی۔یہ حادثہ جمعرات کو شہرحیدرآباد کے نواح میں واقع جواہر نگر میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

یہ لڑکی گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ کار نے اس کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

لڑکی کے ارکان خاندان اسے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کردی۔ پولیس گاڑی کی شناخت کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔