حیدرآباد

حیدرآباد: 400 نشہ آورانجکشنس ضبط۔تین ملزمین گرفتار

شہرحیدرآباد کے میلاردیوپلی حدود میں بڑے پیمانہ پر نشہ آور انجکشن ضبط کئے گئے۔ 400 ایفاٹرمائن سلفیٹ انجکشنس کو ضبط کیاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے میلاردیوپلی حدود میں بڑے پیمانہ پر نشہ آور انجکشن ضبط کئے گئے۔ 400 ایفاٹرمائن سلفیٹ انجکشنس کو ضبط کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

وٹے پلی، دُرگا نگر چوراہے کے قریب ان کو خریداجارہا تھا۔ڈرگس کنٹرول کے عہدیداروں نے تین ملزمین کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔

عہدیدار اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ بڑی تعداد میں یہ انجکشنس کہاں سے لائے گئے تھے اور کس کی ایما پر لائے گئے تھے۔

ملزمین کی شناخت جم ٹرینر ستیش، راہل اور سہیل کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس اصل منصوبہ ساز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی ملزمین سے پوچھ گچھ کے دوران معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ انجکنشن قبل ازیں کس کو فروخت کئے گئے تھے۔