حیدرآباد

کشن ریڈی نے سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لیا

کشن ریڈی نے کہا کہ حفظان صحت کے فقدان کی وجہ سے موسمی امراض پیدا ہورہے ہیں اور اس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حیدرآباد: گاندھی جینتی کے موقع پر مرکزی وزیر کشن ریڈی نے وزیر اعظم مودی کی اپیل پر سکندرآباد کے نلہ کنٹہ میں سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لیا۔نلہ کنٹہ شنکر مٹھ میں کشن ریڈی اور بی جے پی لیڈران نے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) عملہ کے ساتھ مل کر سڑکوں کو صفائی کا کام کیا۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری

اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ ہر کسی کو بلا تفریق سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لینا چاہیے۔ یہ ایک دن کا پروگرام نہیں ہونا چاہئے۔ہم تمام کو چاہئے کہ صفائی کا خیال رکھیں۔ کشن ریڈی نے کہا کہ تحریک آزادی کے دوران بھی گاندھی جی صفائی کو برقرار رکھنے میں پیش پیش تھے۔

کشن ریڈی نے کہا کہ حفظان صحت کے فقدان کی وجہ سے موسمی امراض پیدا ہورہے ہیں اور اس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ اسی لیے سماجی ذمہ داری کے طور پر ہر ایک کے لیے اپنے ارد گرد کو صاف ستھرا رکھنا بہت ضروری ہے۔

a3w
a3w