حیدرآباد

بی آر ایس کی یوم تاسیس، کے سی آر تلنگانہ بھون میں جھنڈا لہرائیں گے

کے ٹی آر نے پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کی 27 تاریخ کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی صدر چندرشیکھرراو تلنگانہ بھون میں ایک عام اجلاس منعقد کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کی یوم تاسیس کے سلسلہ میں اس ماہ کی 25تاریخ کو حلقہ واری سطح پر ہونے والے اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
بی آر ایس، یکساں سیول کوڈ کی مخالف: کے ٹی راماؤ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

انہوں نے نشاندہی کی کہ حلقہ کے انچارج کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر گاؤں، میونسپل وارڈ اور ہر ڈویژن میں پارٹی پرچم کو بلند کریں۔ انہوں نے پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کی 27 تاریخ کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی صدر چندرشیکھرراو تلنگانہ بھون میں ایک عام اجلاس منعقد کریں گے۔

 اس موقع پر پارٹی پرچم لہرایا جائے گااور مختلف امور پر قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ پارٹی اپنے 22 سال مکمل کر کے 23 ویں سال میں داخل ہو رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی اور پارلیمنٹ انتخابات کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ہی ریاست بھر میں پارٹی کے اجلاس ہو رہے ہیں۔ بعض حلقوں میں عوامی سطح پر جلسے بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ ان میں مئی کے آخر تک توسیع بھی کر دی گئی ہے۔

a3w
a3w