حیدرآباد

حیدرآباد: نلوں پر غیرقانونی طورپرلگائی گئی 700موٹرس ضبط

بورویلز خشک ہو رہے ہیں اور تقریباً 40 علاقوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر موٹریں نصب کر کے پانی چوری کیا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے دیگر علاقوں کو پینے کے پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں زیرِ زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے، جو خطرے کی گھنٹی ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

بورویلز خشک ہو رہے ہیں اور تقریباً 40 علاقوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر موٹریں نصب کر کے پانی چوری کیا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے دیگر علاقوں کو پینے کے پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

نلوں پر موٹرس لگاتے ہوئے کی جارہی پانی کی چوری پر قابو پانے واٹر ورکس بورڈ نے خصوصی مہم کا آغاز کیا۔

اس ماہ کی 15تاریخ سے اب تک نلوں پر غیرقانونی طورپر لگائی گئی تقریبا 700موٹرس کو ضبط کرلیاگیا۔ اس خصوصی مہم میں نچلی سطح کے عہدیداروں سے لے کر اعلیٰ عہدیداروں تک تمام نے حصہ لیا۔

واٹر ورکس بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اشوک ریڈی نے بھی گزشتہ دس دنوں میں مختلف علاقوں میں اچانک معائنے کئے۔انتظامیہ نے کہا کہ اگر سب کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہے تو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔