جرائم و حادثات
تلنگانہ: چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے پیٹ بشیرآباد میں چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے پیٹ بشیرآباد میں چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی۔
یہ واقعہ کل شب پیش آیا جس میں کسی کی موت یا پھرجھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ اس واقعہ میں کارجل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق یادگری نامی شخص نے سچترا علاقہ میں اپنے پہچان والے شخص سے ایک لاکھ 80 ہزارروپئے کی رقم کے عوض کار کی خریداری کی تھی۔
اس نے یہ کار اپنے بیٹے کارتک کے حوالے کی تھی۔کار لے کر گھر جانے کے دوران اچانک کار شعلہ پوش ہوگئی۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی کار چلانے والے کارتک نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کیا اور کار کو سڑک کے کنارے ٹہراکر اس سے نیچے اترگیا جس کے نتیجہ میں اس کی جان بچ گئی۔
اس واقعہ میں کار جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔