حیدرآباد

حیدرآباد: بنڈلہ گوڑہ میں 15سالہ لڑکی کی عصمت دری کا واقعہ

شہر حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں ایک 15سالہ لڑکی کی اس کے رشتہ دارنے عصمت دری کی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں ایک 15سالہ لڑکی کی اس کے رشتہ دارنے عصمت دری کی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

اس لڑکی کی ماں اپنے شوہر کی موت کے بعد کرائے کے مکان میں مقیم تھی۔

ڈیڑھ ماہ قبل جب وہ کام پر گئی تو اس کا قریبی رشتہ دار مکان میں داخل ہوا اور لڑکی کو دھمکا کر اس کی عصمت دری کی۔

ماں کی واپسی پر لڑکی نے اسے اس واقعہ سے واقف کروایا۔

اس بات کی شکایت متاثرہ کی ماں نے ملزم کی ماں سے کی جس پر اس کو یقین دلایاگیا کہ ملزم سے متاثرہ کی شادی کروادی جائے گی تاہم بعد ازاں وہ اس سے منحرف ہوگئے جس پر لڑکی کی والدہ نے پولیس سے شکایت کی۔