تلنگانہ

حیدرآباد:سن سٹی میں پٹاخوں کی دکان میں آگ لگ گئی

شہرحیدرآبادکے راجندرنگر پولیس اسٹیشن، بنڈلہ گوڑہ کارپوریشن کے حدود میں سن سٹی کے قریب پٹاخوں کی دکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے راجندرنگر پولیس اسٹیشن، بنڈلہ گوڑہ کارپوریشن کے حدود میں سن سٹی کے قریب پٹاخوں کی دکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق یہ آگ قریب میں واقع فوڈکورٹ تک تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد فوڈ کورٹ میں رکھا سلنڈرپھٹ پڑااوردھماکہ کی آواز سنائی دی جس سے مقامی افرادخوفزدہ ہوگئے۔

انہیں سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیاہوا۔آگ کے شدید شعلوں کو دیکھ کر مقامی افراد نے فوری طورپر فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

اس واقعہ میں مزید تین دکانات بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔

اس واقعہ کے وقت پٹاخوں کی دکان میں کوئی بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع ملی ہے البتہ اس واقعہ میں بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرورہوا ہے۔