تلنگانہ
تلنگانہ: سسر نے چاقو مارکر داماد کو ہلاک کردیا
محبوب آباد رورل سی آئی سرویا کے مطابق 35 سالہ ایل بالا نامی شخص کا تعلق مہاراشٹرا سے تھا۔ اس کی شادی دھرمارم تانڈہ کی مونیکا سے ہوئی تھی۔ ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے دھرمارم تانڈہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سسر نے اپنے داماد کو جھگڑے کے بعد چاقو مار کر قتل کر دیا۔
محبوب آباد رورل سی آئی سرویا کے مطابق 35 سالہ ایل بالا نامی شخص کا تعلق مہاراشٹرا سے تھا۔ اس کی شادی دھرمارم تانڈہ کی مونیکا سے ہوئی تھی۔ ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔
کچھ دن قبل شوہر اوربیوی میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد مونیکا اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ بالا گزشتہ رات 9 بجے کے قریب اپنی بیوی کو منانے اور ساتھ لے جانے کے لئے آیا۔
اسی دوران بالا اور اس کے سسر ویرانا کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ برہمی کے عالم میں آ کر سسر نے چاقو سے داماد پر حملہ کر دیا۔
شدید زخمی بالا کو فوری اسپتال لے جایا گیا، تااہم اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔