جرائم و حادثات

حیدرآباد:ہارڈویئر شاپ کے گودام میں آگ لگ گئی

اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مالی نقصان کی تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس ابتدائی طور پر اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ قطب اللہ پور میں آگ کا واقعہ پیش آیا۔ سب رجسٹرار آفس کے قریب واقع اروندھتی ٹریڈرس کی ہارڈویئر شاپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
زیر تعمیر ہمہ منزلہ عمارت میں آتشزدگی (ویڈیو)
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

دکان سے کثیف دھواں اور آگ کے شعلے اٹھتے ہی مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔اس واقعہ کی اطلاع فائر اسٹیشن کو دی گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مالی نقصان کی تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس ابتدائی طور پر اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔