حیدرآباد
حیدرآباد: حالت نشہ میں ایک شخص کی ہنگامہ آرائی: ویڈیو
شہرحیدرآباد کے علاقہ گچی باولی میں کل رات حالت نشہ میں ایک شخص نے ہنگامہ آرائی کی اورٹریفک پولیس سے بحث وتکرارکی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ گچی باولی میں کل رات حالت نشہ میں ایک شخص نے ہنگامہ آرائی کی اورٹریفک پولیس سے بحث وتکرارکی۔
اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس ملازمین نے رانگ روٹ پر جانے والے ایک شخص کو روکا۔
اس کی جب بریتھ انالائزر کے ذریعہ جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ حالت نشہ میں ہے۔اس موقع پریہ شخص ٹریفک پولیس سے الجھ پڑا۔
اس نے الزام لگایا کہ ٹریفک پولیس کے عملہ نے اس سے پانچ ہزارروپے مانگے اور اگریہ بات سچ نہیں ہے تو وہ اپنے کپڑے اتاردے گا۔