حیدرآباد

حیدرآباد:حالت نشہ میں ایک شخص نے خاتون سے دست درازی کرتے ہوئے سڑک پر کپڑے پھاڑڈالے

شراب کے نشہ میں ایک شخص نے نوجوان خاتون کے ساتھ دست درازی کرتے ہوئے سرعام سڑک پر اس کے کپڑے پھاڑتے ہوئے انسانیت سوز حرکت کی۔

حیدرآباد: شراب کے نشہ میں ایک شخص نے نوجوان خاتون کے ساتھ دست درازی کرتے ہوئے سرعام سڑک پر اس کے کپڑے پھاڑتے ہوئے انسانیت سوز حرکت کی۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

اس واقعہ کا اہم پہلو یہ ہے کہ قریب میں موجود افراد نے اس کو اس گھناونی حرکت سے روکنے کے بجائے اپنے سل فونس میں فوٹوز اور ویڈیوز بنانے کو ترجیح دی۔

یہ واردات شہرحیدرآباد کے جواہر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود کے بالاجی نگر میں پیش آیا۔ اس شخص کی شناخت 30سالہ مزدور پیشہ پداماریا کے طورپر کی گئی ہے۔

وہ اتوار کی رات 8.30 بجے اپنی ماں کے ساتھ بالاجی نگر بس اسٹینڈ سے گھر جا رہا تھا۔اس وقت ایک مقامی نوجوان خاتون دکان سے پیدل جا رہی تھی۔

اسے دیکھ کر ماریا نے اس کو روکتے ہوئے اس سے دست درازی کی کوشش کی۔مزاحمت کرتے ہوئے خاتون نے اس کو دھکیل دیاجس کے بعد اس شخص نے خاتون پر حملہ کیااوراس کے کپڑے پھاڑڈالے۔

ماریا کی ماں جو وہاں موجود تھی نے اس خاتون کو بچانے کی کوئی بھی کوشش نہیں کی۔جب وہاں سے موٹر سائیکل سے گذرنے والی ایک خاتون نے اس سے پوچھاکہ وہ یہ حرکت کیوں کررہا ہے تو ماریا نے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

وہ نوجوان خاتون تقریباً 15 منٹ تک وہیں رہی۔متاثرہ خاتون وہیں سڑک پر بیٹھی رو رہی تھی۔ماریا کے جانے کے بعد بعض افراد وہاں آئے اور خاتون کو چادرسے ڈھانپتے ہوئے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔

a3w
a3w