حیدرآباد

حیدرآباد: ڈیری ملک چاکلیٹ میں کیڑے، کیڈبری نے سوپر مارکیٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا

رابن زیکیس نامی صارف نےX ایکس ہینڈل پر کیڈبری ڈیری ملک چاکلیٹ میں کیڑے نکلنے اور رینگنے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس نے نہ صرف کیڈبری کمپنی بلکہ رتنا دیپ اور جی ایچ ایم سی کمشنر کو بھی ٹیگ کیا تھا۔

حیدرآباد: کیڈبری انڈیا جو اب مونڈیلیز انڈیا فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ بن چکی ہے، نے سوپر مارکیٹ سے خریدے گئے ڈیری ملک چاکلیٹ میں کیڑے پائے جانے پر اسٹور انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹور انتظامیہ ان چاکلیٹس کو کھلے میں رکھتا تھا جبکہ اصول کے مطابق اسے ایک مخصوص درجہ حرارت میں رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
سری چیتنیہ کالجس پر طلبہ کو ہراساں کرنے کا الزام۔ یوتھ کانگریس کا احتجاج
چین کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انتظام ہندوستانی اور روسی کمپنیاں حاصل کریں گی
بچوں کی ناکامی کا ذمہ دار کون؟

کیڈبری کمپنی نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جب ایک صارف نے امیرپیٹ میٹرو اسٹیشن کے رتنا دیپ اسٹور سے ڈیری ملک چاکلیٹ خریدا تھا جسے کھولنے پر اس پر کیڑے رینگتے ہوئے پائے گئے۔ اس صارف نے اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر ڈال دیا تھا۔

رابن زیکیس نامی صارف نےX  ایکس ہینڈل پر کیڈبری ڈیری ملک چاکلیٹ میں کیڑے نکلنے اور رینگنے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس نے نہ صرف کیڈبری کمپنی بلکہ رتنا دیپ اور جی ایچ ایم سی کمشنر کو بھی ٹیگ کیا تھا۔

رابن کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے کیڈبری نے رتنادیپ ریٹیل کو یہ کہتے ہوئے ذمہ دار ٹھہرایا کہ خوردہ فروش نے مصنوعات کو کھلے میں ذخیرہ کیا تھا اور آؤٹ لیٹ میں حفظان صحت کے معیارات کا خیال نہیں رکھا گیا ہے حالانکہ چاکلیٹ کے پیاکٹ کے پیچھے ہی حفظان صحت کے اصول اور معیارات کے بارے میں ضروری ہدایات طبع کی جاتی ہیں۔ 

کیڈبری نے مزید کہا کہ کوئی مینوفیکچرنگ نقص نہ ہونے کے باوجود ہم آپ کو دوسرا چاکلیٹ دینا چاہیں گے کیونکہ آپ کو ایک تلخ تجربہ سے گزرنا پڑا ہے جس میں ہماری کوئی غلطی نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نئے چاکلیٹ کا پیاکٹ آپ کی پسند کے مطابق کھلے گا۔

رابن نے اپنی شکایت میں رتنادیپ سے کھانے کے معیار پر بھی سوال اٹھایا تھا۔ اس نے پوچھا کیا ایکسپائری پروڈکٹس کی کوالٹی چیک ہے؟ صحت عامہ کے خطرات کا ذمہ دار کون ہے؟

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC)کیڈبری ڈیری ملک اور سوپر مارکیٹ رتنادیپ کو ٹیگ کرتے ہوئے اس نے اپنی خریداری کے بل کی تصویر اور چاکلیٹ سے کیڑے نکلنے کا ویڈیو شیئر کیا تھا۔