حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے دوران کار دوسری گاڑیوں سے ٹکراگئی۔6 افراد شدیدزخمی
ان کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔بعد ازاں تھار کے ڈرائیور نے ایک اور کار کو ٹکر دے دی جس کے بعد تھار کارالٹ گئی۔اس حادثہ میں تھار کار کا ڈرائیور، اس کا مالک شدید زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 6افرادشدید طورپرزخمی ہوگئے۔
کل شب ایل بی نگر کے بی این ریڈی نگر، گُرم گوڑہ کے قریب یہ حادثہ اُس وقت پیش آیاجب حالت نشہ میں اِنجاپورسے گُرم گوڑہ کی سمت جانے کے دوران تیز رفتار تھار کار چلانے والے ڈرائیور نے بائیک کو ٹکر دے دی جس میں سرسلہ سے تعلق رکھنے والے دو طلباشدیدطورپرزخمی ہوگئے۔
ان کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔بعد ازاں تھار کے ڈرائیور نے ایک اور کار کو ٹکر دے دی جس کے بعد تھار کارالٹ گئی۔اس حادثہ میں تھار کار کا ڈرائیور، اس کا مالک شدید زخمی ہوگئے۔
اس حادثہ میں دوسری کارمیں سوار دو افراد بھی زخمی ہوگئے۔ان زخمیوں کو علاج کے لئے ہستناپور کے ایک اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کاجائزہ لیا۔پولیس نے حادثہ کی شکارگاڑیوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔اس حادثہ میں تھار کار کو شدید نقصان پہنچا۔