حیدرآباد

حیدرآباد: جشن رحمتہ العالمین ﷺ اور کتاب "گلدستہ نعت شہ کونین” کی رسم اجرائی

ادارہ مرکز روحانی کے زیر اہتمام جشن رحمتہ العالمین ﷺ و طرحی محفل نعت اور "گلدستہ نعت شہ کونین" کتاب کی رسم اجرائی عاشورخانہ حضرت قائم امام نگر (بی) تالاب کٹہ میں منعقد ہوئی۔

حیدرآباد: ادارہ مرکز روحانی کے زیر اہتمام جشن رحمتہ العالمین ﷺ و طرحی محفل نعت اور "گلدستہ نعت شہ کونین” کتاب کی رسم اجرائی عاشورخانہ حضرت قائم امام نگر (بی) تالاب کٹہ میں منعقد ہوئی۔ اس نورانی محفل کی نگرانی سید دلدار حسین عابدی نے کی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

مہمان خصوصی حجتہ الاسلام مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقاصاحب (رکن وقف بورڈ) نے اس موقع پر کہا کہ معاشرتی بگاڑ کا خاتمہ سیرت النبی ﷺ پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔ انہوں نے مسلم معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں، نوجوانوں میں منشیات کے عادی ہونے، اور والدین کی جانب سے بچوں کی تربیت میں غفلت کا ذکر کیا۔

ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، امام خطیب مسجد حج ہائوز نامپلی نے کہا کہ آج کا مسلمان مختلف مشکلات اور آفات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفلوں کا اہتمام صحابہ کرام کی سنت ہے، جو کئی احادیث میں ملتا ہے۔

جناب محمد جعفر حسین معراج، رکن اسمبلی یاقوت پورہ نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی صحیح تربیت کریں اور انہیں سیل فون کے غلط استعمال سے بچنے کی نصیحت کریں۔

اس موقع پر مشہور شعراء اور رہنما بھی موجود تھے، جن میں ریاض الحسن آفندی، میر ہادی علی، شہریار والا جاہی، اور علمدار والا جاہی شامل تھے۔ نظامت کا فریضہ تراب علی تراب نے انجام دیا، جبکہ شمع محمدی ﷺ کے پروانوں کی کثیر تعداد نے اس محفل میں شرکت کی۔