حیدرآباد: مرکزی حکومت تیسری وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو تلنگانہ میں شروع پر غورکر رہی ہے۔
ریلوے حکام نے کہا کہ وندے بھارت، جو پہلے ہی سکندرآباد ۔ وشاکھاپٹنم اور سکندرآباد ۔ تروپتی اسٹیشنوں کے درمیان چلائی جارہی ہے، جلد از جلد حیدرآباد ۔ ناگپور ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ناگپور اور سکندرآباد کے درمیان پانچ سے چھ گھنٹے میں سفر کرنے کا امکان ہوگا۔
کاچی گوڑا۔پونے، حیدرآباد۔بنگلور جیسے شہروں تک وندے بھارت ٹرینیں چلانے کی تجویز پر پہلے ہی غور کیاجارہا ہے۔
خاص طور پر دونوں شہر سکندرآباد اور حیدرآباد تعلیمی، تجارتی اور آئی ٹی ہب بن چکے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک بھر سے حیدرآباد آنے والے مسافروں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بہتر ردعمل حاصل ہورہاہے۔