حیدرآباد

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنرنے 54 پولیس انسپکٹرس کے تبادلے کے احکامات جاری کئے

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر وی سی سجنار نے پیر کے روز ایک ساتھ 54 پولیس انسپکٹرس کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر وی سی سجنار نے پیر کے روز ایک ساتھ 54 پولیس انسپکٹرس کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔ جن انسپکٹرس کے تبادلے ہوئے ان میں زیادہ تر سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس)اور سائبر کرائم ونگ کے انسپکرس شامل ہیں۔

کمشنر نے 26 انسپکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر موجودہ چارج چھوڑ کر اگلے احکامات تک سی پی آفس میں رپورٹ کریں۔

بنجارہ ہلز، فلم نگر اور عابڈس جیسے حساس اور اہم علاقوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرس کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تبدیلیاں انتظامی ضرورتوں اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے کی گئی ہیں۔

خاص طور پر بڑھتے ہوئے سائبر جرائم سے نمٹنے اس ونگ میں نئے اور متحرک عہدیداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔