تلنگانہ

مہاراشٹرا۔ تلنگانہ سرحد کے 14مواضعات کے لوگ دومرتبہ ووٹ دیں گے

مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے درمیان سرحد پر واقع 14مواضعات کے 4000 کے لگ بھگ رائے دہندے ہندوستان میں منفرد ہوسکتے ہیں جن کو2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں دومرتبہ ووٹ دینے کی مراعات حاصل رہیں گی۔

حیدرآباد: مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے درمیان سرحد پر واقع 14مواضعات کے 4000 کے لگ بھگ رائے دہندے ہندوستان میں منفرد ہوسکتے ہیں جن کو2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں دومرتبہ ووٹ دینے کی مراعات حاصل رہیں گی۔

متعلقہ خبریں
ایران سے 40 بحری ملازمین کی رہائی کیلئے ہندوستان کا مطالبہ
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے

وہ مہاراشٹرا میں حلقہ لوک سبھا چندراپوا میں پہلے مرحلہ کے دوران 19اپریل کو حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور پھرتلنگانہ میں چوتھے مرحلہ کے دوران 13 مئی کو حلقہ عادل آباد میں ووٹ دیں گے۔

مہاراشٹرا تلنگانہ کے درمیان کئی دہوں سے سرحدی تنازعہ کے باعث یہ 14مواضعات جو دورافتادہ پٹی پر واقع ہے‘ وہاں پر ہر ادارے اور سہولت کے دو دو پلیٹ فارمس ہیں‘ ایک ادارہ مہاراشٹرا کی جانب سے قائم کیا گیا ہے اور ایک ادارہ تلنگانہ نے قائم کیا ہے۔

ایک سہولت مہاراشٹرا نے قائم کی ہے اور ایک سہولت تلنگانہ کی جانب سے قائم کی گئی ہے۔

گرام پنچایتیں بھی دو ہیں اور سرپنچ بھی دو ہیں۔ یہاں تک کہ پرائمری گورنمنٹ اسکول بھی دو ہیں‘ایک میں مراٹھی پڑھائی جاتی ہے دوسرے میں تلگو میں تعلیم دی جاتی ہے۔ ہیلت کیرسنٹرس بھی دو ہیں۔

a3w
a3w