حیدرآباد

حیدرآباد: ہوٹل میں بریانی میں جھینگر

شہرحیدرآباد کی ایک ہوٹل میں بریانی میں جھینگرپایاگیا اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی ایک ہوٹل میں بریانی میں جھینگرپایاگیا اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

مقامی ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص معیار کے حوالے سے بڑھتی ہوئی شکایات کے باوجود متعدد معائنوں کے بعد بھی حالات میں کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔

شہر کے معروف ریستوران، مریدین ہوٹل، پنجہ گٹہ میں، صفائی کے ناقص انتظامات کے سبب جھینگر دیکھے گئے ہیں۔

تلنگانہ فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ (CFS تلنگانہ) اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) کی جانب سے کئی بار معائنہ کیا گیا، مگر صفائی کے ناقص معیار میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

اس واقعہ کی شکایت گاہک نے فوڈسیفٹی حکام سے کی ہے۔انہوں نے اس لاپرواہی کا سخت نوٹ لینے اور ہوٹل کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے