حیدرآباد

حیدرا کمشنر کی اے پی کے نائب وزیراعلیٰ سے ملاقات۔پون کلیان نے ایجنسی کی ستائش کی

حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) کے کمشنر اے وی رنگاناتھ نے وجئے واڑہ میں اے پی کے نائب وزیراعلی پون کلیان سے ملاقات کی۔وہ وجئے واڑہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔

حیدرآباد: حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) کے کمشنر اے وی رنگاناتھ نے وجئے واڑہ میں اے پی کے نائب وزیراعلی پون کلیان سے ملاقات کی۔وہ وجئے واڑہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب


کل شب منگل گری میں کیمپ دفتر میں یہ ملاقات ہوئی۔


اس موقع پر پون کلیان نے کہا کہ حیدراجیسا جدید نظام نہ صرف آندھرا پردیش بلکہ تمام ریاستوں کے لئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کی بصیرت اور ذمہ دار عہدیداروں کی محنت کسی بھی نظام کو کامیابی دلا سکتی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ ملک میں سب سے پہلے تلنگانہ حکومت نے حیدراکی شکل میں نیا نظام متعارف کرایا۔ نئے نظام کو کامیاب بنانے کے لئے صحیح عہدیداروں کاتقر، اختیارات کی فراہمی اور مکمل آزادی کے ساتھ کام کرنے کے مواقع دینا ضروری ہے۔