تلنگانہ

تلنگانہ میں نئی صبح کے لئے کانگریس کا خاکہ تیار:کھرگے

پارٹی ایم پی راہول گاندھی کے کھمم میں عوامی ریالی اور اس سے خطاب سے چندگھنٹوں قبل کھرگے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے 3.8 کروڑعوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار کے روز کہاکہ تلنگانہ میں ”نئی صبح کے لئے“پارٹی کا بلوپرنٹ تیار ہے۔پارٹی ایم پی راہول گاندھی کے کھمم میں عوامی ریالی اور اس سے خطاب سے چندگھنٹوں قبل کھرگے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے 3.8 کروڑعوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی بہت جلد بڑا جلسہ عام منعقد کرے گی : بنڈی سنجے
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

 اے آئی سی سی صدر نے کہاکہ راہول گاندھی کی تلنگانہ جناگرجنا عظیم ریالی‘ عوام کے توقعات اور امنگوں کی آوازرہے گی۔تلنگانہ میں نئے سویرے کاپارٹی خاکہ تیار ہے۔ سماجی انصاف اور مساوات پر مبنی تلنگانہ کی ترقی اور پیش رفت کے لئے ہم پرعزم ہیں۔

 ٹوئٹ کرتے ہوئے کھرگے نے یہ بات بتائی۔ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے سی ایل پی قائد بھٹی وکرامارکہ کوان کی 1360 کیلومیٹر طویل پدیاترا کی تکمیل پر مبارکباددی۔

 انہوں نے کہاکہ کئی سینئر سیاسی قائدین کانگریس میں شامل ہوں گے اور ان سے عوام کے ہاتھ مضبوط ہوں گے۔کھمم کے سابق ایم پی و بی آرایس قائد پی سرینواس ریڈی بھی ریالی میں کانگریس میں شامل ہوئے ہیں جو حکمراں جماعت بی آرایس کیلئے دھکہ ماناجارہا ہے۔

a3w
a3w