حیدرآباد

حیدرآبادکی دنیا کے ہر شعبہ کے ساتھ مسابقت: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہا ہم میٹرو ریل پروجیکٹ کو عوام کے لئے مزید کارآمد بنانے کے لیے اس پروجیکٹ میں توسیع کرنے جا رہے ہیں، فارما سٹیز کے ساتھ ساتھ ہم فارما ولیجس بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

 حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ شہر حیدرآباد دنیا کے ساتھ ہر شعبے میں  مقابلہ کر رہا ہے اور شہر کی بے مثال ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے بین الاقوامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کرتے رہنا ضروری ہے، انہوں نے کہا  سرمایہ کار ریاست کا رخ اسی وقت کریں گے جب کہ یہاں ریاست اور بالخصوص شہر حیدرآباد  میں امن و امان کی صورتحال بہترین رہے گی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

انہوں نے مزید کہا حیدرآباد شہر، سرمایہ کاری کے لیے مثالی علاقہ ہے وہ آج نانک رام گوڈا میں  تلنگانہ اسٹیٹ فائر سرویس ہیڈ کوارٹرس کی جدید عمارت کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ چیف منسٹر نے کہا جب بھی کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو فائر ڈپارٹمنٹ سب سے پہلے اپنی جانوں کی پروا کے بغیر اس حادثہ کوی روکنے کے لئے کود پڑتا ہے۔

لوگوں کی جان وہ مال کی حفاظت کے لیے انتہائی فرض شناسی کے ساتھ خدمات انجام دیتا رہا ہے. چیف منسٹر نے کہا محکمہ پولیس اور فائر سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی وجہ سے حیدرآباد امن وہ امان کا گہوارہ بنا ہوا ہے۔

 آج  شہر حیدرآباد دنیا کے ساتھ ہر شعبے میں مقابلہ کر رہا ہے دنیا بھر سے سرمایہ کارحیدرآباد کا رخ کر رہے ہیں یہ محض اس لئے ممکن ہو رہا ہے کیونکہ  شہر میں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے  اور ہماری ذمہ داری ہے کہ اس صورتحال کو برقرار رکھیں  تاکہ حیدرآباد شہر سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی علاقہ کے طور پر برقرار رہے۔

چیف منسٹر نے واضح کیا کہ شہر حیدرآباد کے ترقی کے عمل کو سیاست سے قطع نظر جاری رکھا جایگا۔ انہوں نے کہا گزشتہ 30 سالوں میں حیدرآباد کی ترقی مثالی رہی۔ شہر کی ترقی کے لیے سابقہ حکومتوں کے فیصلوں کو جاری رکھتے ہوئے مزید بہتر پالیسیوں کے ساتھ آگے بڑھا جایگا۔

 ہم تلنگانہ کی ترقی کے لیے ایک میگا ماسٹر پلان تیار کر رہے ہیں جس کو میگاماسٹر پلان 2050 کے نام سے تدوین کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا جلد ہی میگا ماسٹر پلان تیار کر لیا جایگا۔چیف منسٹر نے کہا  ہم تین مرحلوں  میں ترقی کو آگے بڑھائیں گے،ہمارا مقصد  شہری، نیم شہری اور دیہی علاقوں کو یکساں ترقی دینا ہے۔

ریونت ریڈی نے کہا  ہم میٹرو ریل پروجیکٹ کو عوام کے لئے مزید کارآمد بنانے کے لیے اس پروجیکٹ میں توسیع کرنے جا رہے ہیں، فارما سٹیز کے ساتھ ساتھ  ہم فارما ولیجس  بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

 آوٹر رنگ  روڈ کے قریب 25ہزار ایکڑراضی پر ہم نے آلودگی سے پاک ماحول میں ہیلتھ اور اسپورٹس سٹی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے  ہماری حکومت کی واضح پالیسی ہے ہم اپنے آپ کو دانشور نہیں سمجھتے بلکہ ہمارا ماننا ہے کہ تجربہ کارافراد  اور ماہرین کے مشوروں  کے ساتھ آگے بڑھنا  چاہیے اور ہم اسی نظریہ پر عمل کر رہے ہیں۔

 ہم نے ماضی میں ابھرے مسائل کو حل کرنے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی کی ترقی اور عوام کی خوشالی ہی ہمارا مقصد ہے چیف منسٹر نے ریاست کے عوام کو قانون اور قوانین پر عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔